امریکا کا ویکسین شدہ افراد سے سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ

September 21, 2021


امریکا نے نومبر سے ویکسین شدہ افراد پر سے تمام سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے کہا ہے کہ مکمل ویکسین والے مسافر نومبر سے امریکا میں داخل ہوسکیں گے۔

عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا گزشتہ سال سے سفری پابندی کے شکار ملکوں سے غیر امریکی شہریوں کو امریکا آنے کی اجازت دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔