راج کندرا کی ضمانت کے بعد شلپا شیٹی کی جانب سے خوشی کا اظہار

September 22, 2021

ممبئی ( آن لائن ) پورنو گرافی کیس میں راج کندرا کی ضمانت کے بعد اداکارہ شلپا شیٹی نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس سے ایسا لگ رہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کی ضمانت ہونے پر خوشی کا اظہار کررہی ہیں۔گزشتہ روز ممبئی ہائی کورٹ نے فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار بھارتی بزنس مین اور شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی دو ماہ کے عدالتی ریمانڈ کے بعد ضمانت منظور کرلی تھی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اپنے شوہر کی ضمانت کے احکامات جاری ہونے کے کچھ دیر بعد ہی شلپا شیٹی نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی۔ جس میں لکھا تھا ’’رینبو ( قوس قزح ) اس بات کا ثبوت ہے کہ ایک برے طوفان کے بعد خوبصورت چیزیں ہوسکتی ہیں‘‘۔ شلپا شیٹی کی اسٹوری کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ بہت خوش ہیں اور یہ اسٹوری شیئر کرکے انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔شلپا شیٹی کی یہ پوسٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب ممبئی ہائی کورٹ نے پیر کے روز راج کندرا کے 50 ہزار روپے کی زر ضمانت کے عوض رہائی کے احکامات جاری کیے تھے۔ اس کے علاوہ عدالت نے راج کندرا کے ساتھی ریان تھورپے کی بھی 50 ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی ہے۔دریں اثنا ممبئی پولیس نے راج کندرا اور ان کے ساتھیوں کے خلاف عدالت میں 15 سو صفحات کی ضمنی چارج شیٹ پیش کی تھی۔ جس کے بعد کندرا نے ممبئی کی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ فحش فلمیں بنانے کے کیس میں پیش کی گئی چارج شیٹ میں میرے خلاف کوئی واضح ثبوت نہیں، کیس کی تحقیقات تقریباً مکمل ہوچکی ہے۔