پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آ گئی، کاروباری ہفتے کے دوران کاروبار کا منفی رجحان رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے 100 انڈیکس 4816 پوائنٹس کی کمی سے 170511 پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 9212 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 175353 جبکہ کم ترین سطح 166141 رہی۔
حصص بازار میں اس 1 ہفتے میں 3.19 ارب شیئرز کے سودے 134.99 ارب روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 613 ارب روپے کم ہو کر 19015 ارب روپے ہو گئی۔