لاہور ہائیکورٹ :بلدیاتی نمائندوں کی بحالی کا پلان 2 ہفتے میں کابینہ کے سامنے پیش کرنیکا حکم

September 22, 2021

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے بلدیاتی نمائندوں کی بحالی کا پلان دو ہفتے میں کابینہ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیدیا ،عدالت کے روبرو درخواست گزاران کے وکیل نے اعتراض کیا کہ اداروں کی بحالی کے اقدامات کیلئے کوئی عملی اقدام نہیں کیا جا رہا، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نور الامین مینگل نے عدالت میں رپورٹ پیش کر دی ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بحالی کا پلان بنا کر کابینہ کی منظوری کے لیے بھیج دیا ہے، عدالتی استفسار پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے بتایا کہ دو ہفتے میں یہ پلان منظور ہو جائے گا، عدالت نے ہدایت کی کہ پلان دو ہفتے میں کابینہ کے پاس پیش کرنے کو یقینی بنائیں، عدالتی سماعت کے بعد بلدیاتی اداروں کے عہدے دار جلوس کی شکل میں ہائیکورٹ سے روانہ ہو گئے۔