خواتین کا تعلیم پر مساوی حق ،38ہزار سکولوں کو اپ گریڈ کر دیا،اختر ملک

September 22, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ خواتین کا تعلیم پر مساوی حق ہے۔ پڑھی لکھی ماں ہی باشعور اور مہذب قوم دے سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب فروغ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ 38ہزار سکولوں کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آواز فاؤنڈیشن اور شعور ترقیاتی تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ ایجوکیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کا پیسہ انہیں پر لگا رہی ہے۔ نیلی و پیلی ٹیکسی یا اورنج لائن پر یا سیوریج پر نہیں۔آواز فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو ضیاءالرحمٰن نے کہا کہ ملک بھر میں 2کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں ۔ کانفرنس سے سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی راؤ شمشیر احمد خان، چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم ودیگر نے خطاب کیا۔