سابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کو ہدف تنقید بنالیا۔
جان بولٹن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران جنگ کے لیے مکمل منصوبہ بندی نہیں کی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ امریکا کی ناقص پلانگ کی علامت ہے۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز پر آگ برسانے کی دھمکی دی اور کہا کہ امریکا کے ساتھ مل کر کئی ممالک جنگی جہاز بھیجیں گے۔
انہون نے مزید کہا کہ امید ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کےلیے چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگر ممالک جنگی جہاز بھیجیں گے۔