اسلام آباد میں ڈینگی کے مریض کا انتقال

September 22, 2021


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والے مرض ڈینگی سے متاثرہ ایک اور مریض انتقال کر گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران ڈینگی وائرس سے 2 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد یہاں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 94 ہو گئی۔

دوسری جانب ملک کے دیگر شہروں پشاور، لاہور اور کراچی میں بھی ڈینگی کے کیسز بڑھنے لگے ہیں۔