افغانستان کورونا سے ملتوی ون ڈے سیریز پاکستان میں کھیلنے کا خواہاں

September 23, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) افغانستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین عزیز اللّٰہ فضلی ہفتے کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا سے ملاقات کریں گے ۔ انہیں پیشکش کی جائے گی کہ گذشتہ ماہ ملتوی ہونے والی پاک افغان ون ڈے سیریز پاکستان میں کرائی جائے ۔ سری لنکا میں ہونے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کورونا کی وجہ ملتوی کردی گئی تھی۔ عزیزاللہ فضلی کا کہنا ہے کہ پاکستان، بھارت، بنگلادیش ، امارات کا25 ستمبرسےدورہ کروں گا۔ ان ملکوں کےدورےمیں کرکٹ بورڈ حکام سےملاقات کروں گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا سے بھی ملاقات کروں گا۔ پاکستان کو اس سیریزکی میزبانی کی پیشکش کریں گے جو ہم سری لنکا میں کھیلنےوالے تھے۔ رمیز راجا بھی ملاقات کی تصدیق کر چکے ہیں۔