طارق محمودالحسن کو او پی سی کا وائس چیئرمین بننے پر مظہر حیات کی مبارکباد

September 23, 2021

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) پاکستان بزنس فورم لندن کے چیئرمین راجہ مظہر حیات نے معروف سماجی رہنما پاکستان ورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستانیز کے سابق چیئرمین طارق محمود الحسن کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن کا وائس چیئرمین بننے پر دلی مبارکباد دی ہے، راجہ مظہر حیات نے کہا کہ طارق محمود الحسن ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار شخص ہیں، ان کو 2019ء میں برائن ٹریسی ایوارڈ آف ایکسی لینس جب کہ 2020ء میں سوشل انٹرپرینئر کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ انشاء اللہ وہ اپنی ہرممکن صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرائیں گے۔ راجہ مظہر حیات نے اس بات پر نہایت افسوس کا اظہار کیا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے سابق وائس چیئرمین وسیم اختر رامے جو کہ تین سال اس عہدے پر فائز رہے ان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔