راولپنڈی‘ ڈینگی کے 113‘ اسلام آباد میں 94کیس رپورٹ

September 23, 2021

راولپنڈی، اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے، خصوصی رپورٹ) پنجاب بھر میں کورونا کیساتھ ڈینگی نے بھی سر اٹھا لیا ہے۔ پنجاب میں اب تک 736 کیس رجسٹرڈ ہوچکے‘ 113 راولپنڈی اور 623لاہور میں رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں صرف ایک دن میں 17کیس رپورٹ ہوئے۔ ڈینگی کیلئے پنجاب میں جولائی تا ستمبر15ہزار ورکرز ڈیلی ویجز پر بھرتی کئے گئے جس میں سے راولپنڈی میں2ہزار ورکرز شامل تھے۔ راولپنڈی میں ریگولر ڈینگی ورکرز کی تعداد 13سو 50ہے۔ راولپنڈی میں 50ڈینگی مریض ہیں‘ 49ہولی فیملی‘ ایک ڈسٹرکٹ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ متاثرہ علاقوں میں فوجی کالونی، پیر ودھائی، ڈھوک حسو، ڈھوک منشی، غوری ٹائون و دیگر علاقے شامل ہیں۔ رواں سیزن ڈینگی سے اسلام آباد میں 94کیس رپورٹ غوری ٹائون میں 2اموات ہو چکیں۔