شائقین ڈومیسٹک کرکٹ کو پہلے سے زیادہ سپورٹ کریں، امام الحق

September 23, 2021

قومی کرکٹر امام الحق نے شائقین کرکٹ سے ڈومیسٹک کرکٹ کو پہلے سے زیادہ سپورٹ کرنے کا کہہ دیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ وہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے پرجوش ہیں۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے چاہنے والوں کیلئے اب وقت آگیا ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کو پہلے سے زیادہ سپورٹ کریں۔

امام الحق نے یہ بھی لکھا کہ ہم محفوظ ہیں اور ہم کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم ہیں، ہم کرکٹ سے اپنی محبت دنیا کو دکھاتے ہیں گے۔

واضح رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز آج سے ہوگا، پنڈی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے لیے آٹھ انکلوژر میں نشستیں لگادی گئیں۔

25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی، کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کا ہونا لازمی ہے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ تین اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں تمام بڑے کھلاڑی حصہ لیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ لاہور میں ہوگا۔