ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 4 زخمی ہوگئے

September 24, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں3افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 4زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق سپرہائی وے کمانڈر سٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ا ور خاتون سمیت 2زخمی ہو گئے ،لاش اور زخمیوں کواسپتال منتقل کیا گیا،جہاں جاں بحق ہو نے والے شخص کی شناخت 30سالہ وکیل ولد لال محمد اور زخمیوں کی 35سالہ واحد ولد لال محمد اور خاتون کی38 سالہ رانی بی بی زوجہ اندر کے نام سے ہوئی ہے ۔پاک کالونی بڑا بورڈ پیڑول پمپ قریب گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے لاش اور زخمیوں کو سول اسپتا ل منتقل کیا گیا، جہاں جاں بحق ہو نے والے شخص کی شناخت 50سالہ رزاق ولد مشتاق اور زخمیوں کی 20سا لہ رافع ولد رزاق اور 30سالہ علی احمد ولد جمیل احمدکے نام سے ہوئی ہے ۔جبکہ کورنگی سنگر چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا،جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ،جہاں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 46سالہ ناصر خان ولد انور خاں کے نام سے ہوئی ہے ۔