بھارتی کرکٹر کورونا میں مبتلا،دیکھتے ہیں آئی پی ایل منسوخ ہوگی یا نہیں، وان

September 24, 2021

لندن (جنگ نیوز) سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں اب آئی پی ایل مانچسٹر ٹیسٹ کی طرح منسوخ ہوتی ہے یا نہیں۔آئی پی ایل میں ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس پر ردعمل دیتے ہوئے مائیکل وان کا کہنا تھا کہ گارنٹی دیتا ہوں کہ آئی پی ایل منسوخ نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ سن رائزرز حیدرآباد کے بولر ناترجن کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں بھارتی کوچ روی شاستری اور تین دیگر سپورٹ اسٹاف ممبران کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آئے تھے، جس کے باعث بھارت اور انگلینڈ کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ منسوخ کر دیا گیا تھا۔