آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز کیلئے اسپیکٹرم کی نیلامی،چاروں سیلولر آپریٹرزکامیاب

September 24, 2021

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز (این جی ایم ایس) 2021کیلئے اسپیکٹرم کی نیلامی کےسلسلے میں پی ٹی اے نےچاروں سیلولر آپریٹرزکو کامیاب قرار دیا ہے ،انفارمیشن میمورنڈم میں بیان کردہ ٹائم لائنز کے مطابق نیلامی کے سلسلے میں پی ٹی اے کو 22 ستمبرکوچاروں سیلولر آپریٹرز کی طرف سے 1800 اور 2100 میگا ہرٹز دونوں سپیکٹرم بینڈ کیلئے بولیاں موصول ہو ئیں۔