حکومت کی مربوط پالیسیوں سے معیشت صحیح سمت کی طرف گامزن ہے،شوکت یوسفزئی

September 24, 2021

پشاور (لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر برائے لیبرشوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے حکومت کاروباری طبقہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ حکومت کی مربوط پالیسیوں کے نتیجہ میں ملکی معیشت صحیح سمت کی طرف گامزن ہے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس تسلسل کو جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ٗ سمال اینڈ میڈیا انٹرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے باہمی اشتراک سے ویب پورٹل ٗ خیبر پختونخوا انوسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ویب پورٹل ٗ خیبر پختونخوا انوسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن سنٹر جو کہ یو این ڈی پی اور یو ایس ایڈ کے باہمی مالیاتی تعاون سے قائم کیاگیا جس کا مقصد صوبہ میں ون ونڈو آپریشن کے تحت بزنس کمیونٹی کو سہولیات کی فراہمی اور سرمایہ کاری کو فرغ دینا ہے۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے صدر شیر باز بلور نے کہا کہ ویب پورٹل ٗ خیبر پختونخوا انوسمنٹ فیسیلی ٹیشن سنٹر کا قیم ایز آف ڈوئنگ بزنس کی طرف اہم قدام ہے اور امید ظاہر کی کہ سنٹر بزنس کمیونٹی کی مشکلات کو دور کرنے ٗ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے اور صوبہ میں سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ صوبائی وزرا خلیق الرحمان ٗ شاہ محمد خان ٗ عاطف خان اور ایم این اے ظل ہما نے کہاکہ موجودہ حکومت کاروباری طبقہ کی مشکلات کو دور کرنے اورسرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے جس کی وجہ سے صوبہ میں سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوا ہے۔ اس سے قبل سمیڈا کے سی آئی او ہاشم رضا ٗ یو این ڈی پی کی ریذیڈنٹ نمائندہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شرکت کی اور اپنے خطاب میں خیبر پختونخوا انوسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن سنٹر کو صوبہ میں سرمایہ کاری اور کاروباری طبقہ کو ون ونڈو آپریشن کے تحت سہولیات کی فراہمی میں اہم قدم قرار دیا ہے۔تقریب کے دوران سمیڈا کے صوبائی چیف راشد امان نے ایک جامع ملٹی میڈیا پریذنٹیشن کے ذریعے ویب پورٹل ٗ انوسٹمنٹ سنٹر کی افادیت اور اغراض و مقاصد پر تفصیلاً شرکاء کو آگاہ کیا۔