شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مزنا وقاص نے سینئر اداکار راشد فاروقی کے ساتھ کام کرنے کا تلخ تجربہ بتا دیا۔
ان دنوں مزنا وقاص کا ایک مختصر مگر پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ مذکورہ وائرل ویڈیو کلپ نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو سے ہے۔
اس انٹرویو کے دوران اداکارہ نے شوٹ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے بارے میں ناظرین کو بتایا۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مزنا وقاص نے کہا کہ ایک ڈرامے کی شوٹ کے دوران رونے کا سین ریکارڈ کروانا تھا لیکن مجھے رونا نہیں آ رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت آنکھوں میں گلیسرین ڈالنے کے باوجود بھی آنسو نہیں آ رہے تھے یہ دیکھ کر راشد فاروقی نے سیٹ پر چیخنا اور گالیاں دینا شروع کردیا۔
انہوں نے کہا کہ راشد صاحب نے مجھے بےعزت کرتے ہوئے کپ اُٹھا کر پھینکا اور کہا کہ کیسے کیسے ماٹھے اداکار میرے سامنے لاکر بٹھا دیتے ہو میں ان کے سامنے کیا پرفارم کروں گا؟ جس پر مجھے بہت رونا آیا۔