امریکا نئے میزائل دفاعی نظام گولڈن ڈوم پر 175 ملین ڈالر خرچ کرے گا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارتِ دفاع کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرپ کو امریکا کے لیے نئے میزائل دفاعی نظام پر پہلی بریفنگ دی گئی۔
نئے میزائل دفاعی نظام پر جنرل مائیک گوٹلین نے اہم بریفنگ دی جو اس پروگرام کے روزمرہ معاملات کے بھی انچارج ہیں۔
پینٹاگون ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ روز جنرل مائیک نے گولڈن ڈوم برائے امریکا کے قیام کے 60 دن مکمل ہونے کی تصدیق کی اور ساتھ بتایا کہ اس ادارے کو قیام کے ابتدائی فریم ورم تکمیل ہوگئی ہے۔
امریکی حکومت کو دی جانے والی پریزنٹیشن میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ گولڈن ڈوم میزائل دفاعی سسٹم مختلف زمینی میزائل دفاعی ریڈارز اور لیزر سسٹمز کے ہمراہ خلائی نظام سے بھی رہنمائی لیتے ہوئے ہدف کو نشانہ بنائے گا۔