• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی ناقابلِ قبول حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں: پوپ لیو

کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا 

کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے کہا کہ فلسطینیوں کو ایک مرتبہ پھر اپنی زمین سے زبردستی بے دخل کیا جا رہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے کہا کہ فلسطینی ناقابلِ قبول حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ فلسطینی عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں جو خوف میں جی رہے ہیں، فلسطینیوں کو ایک مرتبہ پھر اپنی زمین سے زبردستی بے دخل کیا جا رہا ہے۔

پوپ لیو نے جنگ بندی، مغویوں کی رہائی اور بین الاقوامی انسانی قوانین کے احترام کے ساتھ مذاکراتی حل کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید