• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن: ٹرمپ کا ہاتھ میں بٹ کوائن تھامے 12 فٹ کا سنہری مجسمہ نصب

تصویر:بین الاقوامی میڈیا
تصویر:بین الاقوامی میڈیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 12 فٹ بلند سنہری مجسمہ، جس میں وہ بٹ کوائن تھامے ہوئے ہیں، واشنگٹن میں امریکی کیپیٹل کے باہر نصب کر دیا گیا۔

یہ دیوقامت اور دلکش مجسمہ عوام کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے اور ساتھ ہی تنازعے کا باعث بھی بن گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ مجسمہ کرپٹو کرنسی کے سرمایہ کاروں کی جانب سے فنڈ کیا گیا ہے، دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ اقدام فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں کمی کے اعلان کے موقع پر سامنے آیا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ فن پارہ ڈیجیٹل کرنسی کے مستقبل، مالیاتی پالیسی اور وفاقی حکومت کے کردار پر بحث کو جنم دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

 ان کے مطابق یہ مجسمہ ٹرمپ کی کرپٹو کرنسی کے حق میں کھل کر حمایت کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر مجسمے کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں ٹرمپ کے حامی ان کی کرپٹو کرنسی کے لیے آواز بلند کرنے پر ان کی تعریف کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید