چوکیدار نے مبینہ طور پر جائیداوپر جبری طور پر قبضہ کر دیا

September 24, 2021

پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور کے علاقہ حسن گڑھی کی خواتین نے کہا ہے کہ سرکاری سکول میں تعینات سہیل نامی چوکیدار نے مبینہ طور پر انکی جائیداوں پر جبری طور پر قبضہ کر دیا ہے اور اب مذکورہ شخص انکو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے حسن گڑھی سے تعلق رکھنے والی سوشل ورکر آسیہ جمیل،نادیہ،اور شاہ جہانہ سمیت دیگر خواتین نے کہا کہ مذکورہ شخص نے کئی جگہوں پر زبردستی لوگوں سے دستخط لے کر انکی زمینوں پر قبضہ کیا ہے جبکہ آسیہ جمیل کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کی طرف سے انہیں بے سہارا خواتین کا ساتھ دینے پر تیزاب پھینکنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں جنکا ثبوت اسکی پاس موجود ہے انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ شخص نے علاقہ کے ہیر ڈریسر اور ایک مفتی کی زمین پر بھی قبضہ کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ شخص کی جانب سے ان پر لگائے گئے جھوٹے الزامات کیخلاف وہ جلد انکو قانونی نوٹس بھی بجھوا رہی ہیں، وہ ہر فورم پر قبضہ مافیا کیخلاف آوز بلند کرتی رہیں گی اور اگر انہیں یا انکے خاندان والوں میں سے کسی کو نقصان پہنچا تو اسکی ساری ذمہ داری مذکورہ سہیل نامی شخص پر ہوگی انہوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان،گورنر شاہ فرمان،آئی جی پولیس اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مذکورہ شخص کیخلاف کارروائی کر کے انہیں تحفظ فراہم کی جائے بصورت دیگر علاقہ کی خواتین قبضہ مافیہ کیخلاف صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔