پشاور: دلیپ کمار اور راج کپور کے مکانات کا ملبہ اٹھا لیا گیا

September 24, 2021


صوبۂ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں واقع معروف بھارتی اداکار دلیپ کمار کے مکان اور راج کپور کی حویلی کا ملبہ محکمۂ آرکیا لوجی نے اٹھا لیا ہے۔

حکومت کی جانب سے دلیپ کمار کا مکان اور راج کپور کی حویلی 2 کروڑ 30 لاکھ 57 ہزار روپے میں خریدی گئی ہے۔

دونوں اداکاروں کے مکانات کو عجائب گھر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پشاور میں واقع دلیپ کمار کے مکان اور راج کپور کی حویلی کی تزئین و آرائش اور بحالی کا کام جاری ہے۔