پہلیاں: دیکھا ہم نے ایک پرندہ...

September 25, 2021

دیکھا ہم نے ایک پرندہ

کچھ پیلا کچھ سبز اور لال

پیٹ میں اس کے ایک ہی ہڈی

کھال کے نیچے اس کے بال

خون ہے اس کا میٹھا میٹھا

کڑوی کڑوی اس کی کھال

دیکھا ایک نیا حیوان

دبلا پتلا اور بے جان

پیٹھ کے اندر اس کے دم

دو پاوں ہیں اور چھ سم

یونہی اس کا نام نہ بول

پہلے میری بات کو تول

اک پری ہے رنگ رنگیلی سی

کچھ سبز سی ہے کچھ نیلی سی

کچھ لال سی ہے کچھ پیلی سی

بارش میں نہا کر آتی ہے

آتی ہے رنگ جماتی ہے

پھر پل بھر میں چھپ جاتی ہے

بوجھو تو اس کا نام ہے کیا

دنیا میں اس کا کام ہے کیا


ہے چھوٹی سی ایسی شے

پیڑ اک جس کے پیٹ میں ہے

ہراہرا، پیلا پیلا

کچھ سوکھا، کچھ کچھ گیلا

نرم نرم اور ڈھیلا ڈھیلا

بن چاقو کے اس کو چھیلا

جوابات

1۔ آم 2۔ ترازو3۔قوس و قزح 4۔ گٹھلی 5۔کلیاں اور تتلیاں