کورونا: تیونس میں رات کا کرفیو کل سے ختم کردیا جائے گا

September 24, 2021

شما لی افریقی ملک تیونس میں کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے نافذ رات کے کرفیو کو کل سے مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق تیونس میں ایوان صدر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں گزشتہ ایک سال سے کووڈ 19 کے باعث رات کا کرفیو نافذ ہے، جسے کل سے مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا۔