• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمنسٹی کی ریاستوں کو نیتن یاہو کو حراست میں لینے کی قانونی ذمے داری کی یاد دہانی

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو---فائل فوٹو
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو---فائل فوٹو 

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے گرفتاری کے وارنٹ کی جانب توجہ دلائی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ عدالت کے رکن ممالک پر قانونی ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ اگر اسرائیلی وزیرِ اعظم ان کی حدود میں داخل ہوں تو نیتن یاہو کو گرفتار کر کے عدالت کے حوالے کیا جائے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نیتن یاہو حکومت کی ان پالیسیوں اور اقدامات پر بھی تنقید کی ہے جو مغربی کنارے اور غزہ میں بستیوں کی توسیع اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے منسلک ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید