نوکری کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے کے ملزمان کیس واپس لینے پر رہا

September 25, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مقامی عدالت نے کراچی انٹر بورڈ میں نوکری کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے کے مقدمے میں مدعی مقدمہ کی جانب سے کیس واپس لینے پر ملزمان کو رہا کر دیا۔ کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کے روبرو کراچی انٹر بورڈ میں نوکری کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے خاتون سمیت 3 گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔ ملزمان اور مدعی مقدمہ کے درمیان صلح ہوگئی۔ وکیل ملزمان نے صلح نامہ عدالت میں جمع کروا دیا۔ ملزمان نے مدعی مقدمہ سے لی گئی رقم واپس کردی۔