کراچی میں کم بارش میں زیادہ پانی آگیا، شہر ڈوب گیا، حلیم عادل

September 25, 2021

سکھر (بیورورپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی میں کم بارش میں زیادہ پانی آگیا 15 منٹ کی بارش نے شہر ڈبو دیا، اب انہیں پیسے چاہیے، ڈیسکوں کا اشو افسوسناک اشو ہے، کسی نے 29ہزار کی ڈیسک نہیں دیکھی، صحت کے اندر کرپشن کا بازار گرم ہے، یہ سندھ دشمن حکومت ہے،99فیصد اساتذہ کے امتحان میں امیدوار فیل ہوگئے، 40ارب کی این آئی سی وی ڈی میں کرپشن ہوئی، ڈاکو سی پیک روڈ پر حملے کررہے ہیں۔ وہ سکھر میں پارٹی رہنما مبین جتوئی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔