سوئی ناردرن گیس کے برطرف ملازمین کا مال روڈ پراحتجاجی مظاہرہ

September 25, 2021

لاہور(سپیشل رپورٹر) سوئی ناردرن گیس کے برطرف ملازمین نے پنجاب اسمبلی کے باہر مال روڈ پر احتجاج اور دھرنا دیا ، مظاہرین نے چیف جسٹس پاکستان سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایکٹ 2010سے متاثرہ ملازمین کو فوری طور پر بحال کیا جائے،برطرف ملازمین معاشی پریشانیوں کا شکار ہیں، بے روزگاری کی وجہ سے بچوں کی تعلیم بھی ختم ہوگئی ہے ، ہزاروں ملازمین کو برطرف کرنا بہت بڑا ظلم ہے، متاثرہ ملازمین بحال نہ ہوئے تو احتجاج جاری رہے گا۔