کمشنر اورڈپٹی کمشنر کے مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی دورے

September 25, 2021

ملتان( سٹاف رپورٹر) کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد ،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی دورے کئے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال،کارڈیالوجی سنٹر توسیعی بلاک، نشتر میڈیسن سٹوریج بلاک سمیت متعدد منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ملٹی سٹوری میڈیسن سٹوریج بلڈنگ اپنی طرز کا جدید منصوبہ ہے ، ایم پی ڈی ڈی، چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ لاوارث بچوں کیلئے چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کا منصوبہ ایک فلاحی منصوبہ ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے لاوارث بچوں کو بنیادی سہولیات ایک چھت تلے میسر ہونگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم پی ڈی ڈی کیمپس کی اہمیت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ تناظر میں بڑھ گئی ہے۔