کراچی: ویکسین نہ لگوانے پر گرفتار 3 شہریوں کی رہائی کا حکم

September 25, 2021


جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت نے پولیس کو کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے پر گرفتار کیئے گئے 3 شہریوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں ٹیپو سلطان پولیس نے 3 گرفتار شہریوں کو عدالت میں پیش کیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ طارق حسین نے تینوں شہریوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے پولیس کو یہ حکم بھی دیا کہ شہریوں پر اس سلسلے میں درج کیئے گئے مقدمے کو بھی ختم کیا جائے۔