ایڈیشنل آئی جی کراچی یعقوب منہاس نے تھانیداروں کو کورونا وائرس کا ویکسینیشن کارڈ نہ ہونے پر شہریوں کیخلاف مقدمات کے اندراج سے روک دیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی یعقوب منہاس نے تھانیداروں کو کارروائیاں شادی ہالز، ہوٹلز اور تفریح مقامات تک محدود رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کی موجودگی میں پبلک مقامات پر کارروائی کی جائے۔
گزشتہ روز (جمعے کو) شہر میں 2 درجن سے زائد مقدمات درج کر کے تقریباً 40 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق مقدمات وبائی امراض ایکٹ 2014ء کے تحت درج کیئے گئے تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ محکمۂ داخلہ سندھ کے مراسلے میں کارروائیوں سے متعلق واضح نہیں ہے۔
واضح رہے کہ محکمۂ داخلہ سندھ نے پبلک ڈیلنگ والے اداروں کے عملے کی کورونا وائرس کی ویکسینیشن لازمی قرار دی تھی۔
محکمۂ داخلہ سندھ نے ٹرانسپورٹ، انڈسٹریز، مارکیٹس میں عملے کی ویکسینیشن بھی لازمی قرار دی تھی۔