عمران نیازی نے میڈیا کی آزادی پر ایک اور جھوٹ بولا، شازیہ مری

September 25, 2021

پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے میڈیا کی آزادی سےمتعلق ایک اور جھوٹ بولا ہے۔

ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے میڈیا کو کنٹرول کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

انہوں نے کہاکہ لوگوں کو بیوقوف بنانے والے عمران نیازی آج عوام کو رلا رہے ہیں۔