لاہور میں کار لینے آنے والا شخص شو روم انتظامیہ کے ہاتھوں قتل

September 25, 2021

لاہور کے علاقے والٹن روڈ کے شاپنگ مال میں 65 سالہ شخص کی ہلاکت کے معاملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، 65 سالہ شخص سویر گوندل شوروم سے کار لینے آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی نہ ملنے پر سویر گوندل کا شو روم انتظامیہ سے جھگڑا ہوا اور اُسے یرغمال بنالیا۔

ایف آئی آر کے مطابق جھگڑے کے بعد سویر گوندل کی حالت خراب ہوئی مگر اسپتال نہیں پہنچایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شوروم کے منیجر زبیر اور دو گارڈز کو گرفتار کر لیا گیا ہے، 65 سالہ شہری کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی۔