نواز شریف کا جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سازش ہے، شہباز گل

September 25, 2021


وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے نواز شریف کے جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کو سازش قرار دے دیا۔

شہباز گل نے کہا کہ خواجہ سعید اسپتال ن لیگ کے خاص ایم پی اے عمران نذیر اور چودھری شہباز کے حلقے میں ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا ڈیٹا بیس کو بدنام کرنے کے لیے نواز شریف کی بیٹی اور ن لیگ کے کچھ ایم پی ایز نے مل کر یہ سازش کی۔

شہباز گل نے کہا کہ نوید نامی شخص کو ذمے داری دی، نوید کا پورا خاندان ن لیگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عادل رفیق کو ایم پی اے چودھری شہباز نے بھرتی کروایا، اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ن لیگی ایم پی ایز کے ساتھ تصاویر ہیں۔