شہباز تاثیر اور نیہا راجپوت کی شادی کی ویڈیوز و تصاویر وائرل

September 25, 2021

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر اور نیہا راجپوت شادی کے بندھن میں بندھ گئے، سوشل میڈیا پر شادی کی تقریبات کی فوٹوز اور ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ان تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اس پرمسرت موقع پر انتہائی خوش ہیں۔

گزشتہ برس شروع ہونے والی شادی کی تقریبات میں اہلِ خانہ کے علاوہ دوستوں اور عزیز و اقارب نے بھی شرکت کی۔


دونوں کے نکاح کے موقع کی ویڈیوز بھی موجود ہیں جہاں یہ جوڑا ایک دوسرے کے درمیان میں حائل پھولوں کے پردے میں بیٹھے ہوئے ہیں۔


شادی کی تقریبات کے بعد شہباز اور نیہا نے اپنی شادی کا کیک کاٹتے ہوئے تصویر بھی شیئر کی۔