برٹنی اسپیئرز کے والد نے اپنی بیٹی کی خفیہ نگرانی کروائی، امریکی اخبار

September 25, 2021

گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کے والد کی جانب سے بیٹی کے منگیتر، قریبی دوستوں اور وکیل سے بات چیت کی نگرانی کروانے کا انکشاف ہوا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق نجی سیکیورٹی فرم بلیک باکس کے عہدے دار نے بتایا کہ برٹنی اسپیئرز کی تقریباً چھ کروڑ ڈالر کی دولت کو کنٹرول کرنے والے ان کے والد کی نگرانی کی وجہ برٹنی کو نقصان اور برے اثرات سے بچانا تھا، گزشتہ 13 برس میں برٹنی کی ہر حرکت پر نظر رکھی گئی۔

امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو والد کی جانب سے خفیہ نگرانی کا سامنا رہا۔ والد نے برٹنی کے منگیتر، قریبی دوستوں اور وکیل سے بات چیت کی نگرانی بھی کروائی۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق نجی سیکیورٹی فرم بلیک باکس کے ایک عہدے دار نے بتایا کیا اپنی 39 سالہ بیٹی کی تقریباً چھ کروڑ ڈالر کی دولت کو کنٹرول کرنے والے برٹنی اسپیئرز کے والد نے خفیہ طور پر ان کے منگیتر، قریبی دوستوں اور یہاں تک عدالت کے مقررہ وکیل کے ساتھ بات چیت کی نگرانی کروائی، جس کی وجہ برٹنی اسپیئر کو نقصان اور برے اثرات سے بچانا بتائی گئی۔

خفیہ افسر کے مطابق پچھلے 13 برسوں میں برٹنی کی ہر حرکت پر نظر رکھی گئی۔

افسر نے بتایا کہ اس پورے عرصے میں مجھے برٹنی نے واقعی کسی جیل کے قیدی کی یاد دلائی، افسر نے پیغامات کے اسکرین شاٹس فراہم کیے، انہوں نے بتایا کہ جون میں برٹنی اسپیئر کے عدالت میں ریمارکس کے بعد ان کی سوچ بدل گئی، برٹنی کو ان حالات کے پیش نظر سخت ذہنی تناؤ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سیکیورٹی افسر نے کہا کہ بلیک باکس چھوڑنے کا انتخاب ان کی زندگی کا بہترین فیصلہ تھا، انہوں نے کہا کہ "میں نہیں جانتا کہ کل کیا ہونے والا ہے، لیکن میں نے کبھی اس پر افسوس نہیں کیا۔"