30 ستمبر تک ویکسی نیشن کرائیں ورنہ پابندیاں لگیں گی، شیخ رشید

September 26, 2021

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کورونا وبا سے متعلق قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ این سی او سی نے کورونا کے خلاف زبردست کام کیا ہے جسے دنیا تسلیم کرتی ہے،30 ستمبر تک ویکسی نیشن کرائیں ورنہ پابندیاں لگیں گی،جنرل اسمبلی میں مودی کی تقریر ہندوستان کی کووڈ 19 ویکسین کیلئے مارکیٹنگ کی ناکام کوشش تھی۔وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 30 ستمبر تک ویکسینیشن کرائیں ورنہ پابندی لگیں گی اور سہولتیں جائیں گی،قوم سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 30 ستمبر تک دوسری ڈوز بھی لگوا لیں، کیونکہ 30 ستمبر کے بعد مختلف قسم کی پابندیاں لگنے جا رہی ہیں، جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ 30 ستمبر کے بعد بہت سی سہولیات سے محروم ہو جائیں گے۔