ہواوے کی ایگزیکٹو کی رہائی کے بعد چین نے بھی کینیڈین شہریوں کو رہا کردیا

September 26, 2021

بیجنگ /اوٹاوا(اے ایف پی /جنگ نیوز) ہواو ے کی چیف فنانشل ایگزیکٹو کی رہائی کے بعد چین نے بھی کینیڈین شہریوں کو رہا کردیا۔تفصیلات کے مطابق چین کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہواوے کی چیف فنانشل آفیسر مینگ وانزو کو کینڈا میں دوبارہ رہا کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وانزو نے اپنے خلاف عائد الزامات کو ختم کرنے کے لیے امریکی وزارت انصاف کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔ امریکی استغاثہ کے مطابق وانزو کے خلاف دھوکہ دہی کے الزامات کو معطل اور بعد میں ختم کر دیا جائے گا۔