لگتا ہے نئے پاکستان میں حکومت ہی مافیاز کو سونپ دی گئی، سراج الحق

September 26, 2021

امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ لگتا ہے نئے پاکستان میں حکومت ہی مافیاز کو سونپ دی گئی ہے۔

ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ترقی پذیر ملک کو زوال پذیری کی طرف دھکیل دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی شرائط پر عوام کا خون نچوڑ رہی ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ پیٹرول، گیس، گھی، چینی، آٹا اور ادویات کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ لگتا ہے نئے پاکستان میں حکومت ہی مافیاز کو سونپ دی گئی ہے۔