تارکین وطن کی بڑی تعداد بین الاقوامی سفر کیلئے تیار

September 27, 2021

راچڈیل(نمائندہ جنگ)برطانیہ کی طرف سے ریڈ لسٹ میں تبدیلی کے بعد تارکین وطن کی بڑی تعداد نے بین الاقوامی سفر کی تیاریاں شروع کر دی ہیں،برطانیہ میں کورونا کے قرنطین قواعدو ضوابط سے بچنے کے لیے پاکستان میں مقیم تارکین وطن نے واپس جانے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں،قرنطین اور پی سی آر کے اخراجات سے بچنے کیلئے وسیع پیمانے پر تارکین وطن پاکستان میں بھی قید ہو کر رہ گئے تھے، برطانیہ کی طرف سے سفری پابندیوں میں نرمی اور پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے جانے کا بھر پور خیر مقدم کیا گیا ہے ۔