کسانوں کے احتجاج میں سب شامل، پورا بھارت آج بند

September 27, 2021

کراچی(نیوزڈیسک)بھارت میں کسان حکومت کے تین قوانین کے خلاف ہونےوالے احتجاج کو ایک سال مکمل ہونے پر آج (پیر کو)ہڑتال کررہے ہیں۔

اس ہڑتال کی بینک یونینسے لیکر اپوزیشن جماعتوں تک سب نے حمایت کی ہے،کسانوں کی اس ہڑتال کے دوران صبح 6 بجے سے لیکر شام 4بجے تک تمام حکومتی اور نجی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔

پنجاب کے وزیراعلی چرن جیت سنگھ نے بھارت بندھ کی حمایت کی ہے۔

اس کے علاوہ آندھرا پردیش اور تامل ناڈو کی حکومتوں نے بھی کسانوں کی اس ہڑتال کی بھرپور حمایت کی ہے۔