کراچی کے ساحلی زون کو سی پیک میں شامل کرنا گیم چینجر ہے، عمران خان

September 27, 2021

کراچی کے ساحلی زون کو سی پیک میںشامل کرنا گیم چینجر ہے، عمران خان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ‘اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان آج بروز پیر ایک روزہ دورے پر کراچی آئیں گے۔

وزیراعظم کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم سے پارٹی رہنما اور ارکان اسمبلی ملاقاتیں کرینگےوزیراعظم کو سندھ میں پارٹی امور اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی جائیگی۔

وزیراعظم عمران خان سے مختلف مسالک کے علمائے کرام بھی ملاقات کریں گے۔ دریں اثناءوزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کے ساحلی زون کو سی پیک میں شامل کرنا گیم چینجر ہے ۔ اتوار کو اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ ماہی گیروں کیلئے سمندر کو محفوظ بنائیں گے ۔

وزیر اعظم نے کہاکہ ساحلی زون منصوبہ کے تحت کم آمدنی والے افراد کیلئے 20ہزار گھریلو یونٹ تیار کریں گے جس سے سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو دیگر ترقی یافتہ پورٹ سٹیز کے برابر لائیں گے۔