کیپٹن (ر) محمد صفدر کس کتاب کا ریویو لکھیں گے؟

September 27, 2021

فائل فوٹو

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے اپنے زیر مطالعہ کتاب کے بارے میں بتادیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ پاناما مقدمے کی کہانی پر لکھی گئی کتاب پڑھ رہا ہوں، جلد اس پر ریویو لکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ووٹ کا تقدس، پارلیمنٹ کی عزت اور آئین کی پاسداری چاہتے ہیں۔

کیپٹن (ر) محمد صفدر نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں عوام کے ووٹ کی طاقت سے حکومتیں بنیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ووٹ کو عزت دو‘ کا مزاحمت پر مبنی یہ نظریہ ہی ہے جو پاکستان کو آگے لے کر جائے گا۔