• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ ملک کا مستقبل، ہم وقت بدلتا دیکھ رہےہیں، مریم نواز


مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ قدرت کا اصول ہے وقت ایک جیسا نہیں رہتا اور ہم وقت بدلتا دیکھ رہے ہیں۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹی میٹنگ سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ہم نے 2018 کے الیکشن میں ساہیوال میں صرف ایک سیٹ ہاری۔

انہوں نے کہا کہ میں آج بھی آپ کے چہرے پر جیت، کمٹمنٹ کا جذبہ اور چمک دیکھ رہی ہوں، یہ چمک صرف ان چہروں پر رہتی ہے، جو قیادت سے وابستہ رہتے ہیں۔

ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ یہ چمک صرف ان چہروں پر رہتی ہے جو نصب العین سے پیچھے نہیں ہٹتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں ڈکٹیٹر شپ کے دور سے زیادہ برے حربے استعمال ہوئے، تمام حربوں کے باوجود الحمد اللّٰہ ہمیں بڑی کامیابی ملی۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ کشمیر کے الیکشن میں ہم ٹی وی پر ہرا دیے گئے تھے، حکمران جماعت نے 6 لاکھ اور ہم نے 5 لاکھ ووٹ لیے۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین الیکشن جیتنے کے بعد بھی سرجوڑ کر بیٹھے ہیں، انہیں یہ اپنی فتح نہیں شکست لگی۔

ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ پاکستان کا ماضی، حال اور مستقبل مسلم لیگ (ن) ہی ہے، ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ اس ملک کوغلط ہاتھوں میں نہ جانے دیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اُن کے ایک پیج پر ہونے کے باوجود ان کا ایک ہی وعدہ پورا ہوا کہ میں قوم کو رلاؤں گا، ایسی حکومت بنادی ہے جو قوم کے اور ان کے ساتھ نہیں ہے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ قدرت کا اصول ہے وقت ایک جیسا نہیں رہتا اور ہم وقت بدلتا دیکھ رہے ہیں۔

تازہ ترین