سندھ کے مختلف شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

September 27, 2021

حکومت سندھ نے صوبے کے مختلف شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی اور حیدر آباد میں 2 دن جبکہ ضلع خیرپور میں 6 دن کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کراچی میں آج اور کل موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ حیدرآباد ڈویژن کے اضلاع میں بھی 2 دن ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

لاڑکانہ، سکھر اور میرپور خاص میں بھی 2 دن کےلیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے ضلع خیر پور میں 6 دن کےلیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔