پاکستان کے نامور کامیڈین عمر شریف کو امریکا لے جانے کے لیے آئی ایئر ایمبولنس کی ٹیم آج رات نجی اسپتال میں اُن کا معائنہ کرے گی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ایمبولنس کی ٹیم ڈاکٹروں سے ملاقات کرکے عمر شریف کی صحت کے بارے میں معلومات لے گی۔
ذرائع کے مطابق ایئر ایمبولنس کی ٹیم از خود یہ دیکھے گی کہ عمر شریف طویل ہوائی سفر کرنے کے قابل ہیں یا نہیں؟
ذرائع کے مطابق ایئر ایمبولنس کا منگل کی صبح 8 بجے عمر شریف کو امریکا لے کر جانے کا پروگرام ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر ایمبولنس کراچی ایئرپورٹ میں پارک ہے اور عملہ آرام کررہا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمر شریف کی امریکا روانگی کا حتمی فیصلہ ان کے طبی معائنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔