پاکستانی کوہ پیما سرباز خان ایک اور تاریخی کارنامے کے قریب

September 27, 2021

پاکستانی کوہ پیما سرباز خان ایک اور تاریخی کارنامے کے قریب پہنچ گئے، سرباز خان داولا گیری چوٹی سر کرنے کیلئے کیمپ ٹو کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

داولا گیری کی بلندی 8 ہزار 167میٹر ہے، جسے سر کرنے کے بعد سرباز خان 8 ہزار میٹر کی 9 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہوں گے۔

دنیا میں اس وقت مجموعی طور پر 14چوٹیاں 8000 میٹر سے بلند ہیں۔

سرباز خان نانگا پربت، کے ٹو، لوٹسے، براڈ پیک سر کر چکے، سر باز خان مناسلو، انا پورنا، ایوریسٹ اور گشیر برم ٹو بھی سر کرچکے ہیں۔