ایران کا جوہری ہتھیاروں کا پروگرام نازک موڑ پر ہے، اسرائیل

September 27, 2021

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری ہتھیاروں کا پروگرام نازک موڑ پر ہے، اسے جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دیں گے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی چھتری تلے مشرق وسطیٰ پر حکمرانی چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا جوہری ہتھیاروں کا پروگرام نازک موڑ پر ہے، وہ تمام حدیں پار کرچکا ہے۔

نفتالی بینیٹ نے کہا کہ الفاظ سے جوہری افزودگی کا خاتمہ نہیں ہوتا۔