پشاورمیں امن وامان کی ابترصورتحال پریشان کن ہے،ذاکرشاہ

September 28, 2021

پشاور( جنگ نیوز)مرکزی اہلحدیث کے پی کے بانی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر محمد ذاکر شاہ نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں امن و امان کی ابتر صورتحال سےشہربھرکےعوام پریشان ہیں چوریاں عام ہو چکی ہیں موبائل سنییجنگ اور سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہو چکا ہےڈینگی قابو ہو چکا ہے سپرے کرانے کا انتظام نہیں ہے پرائس کنٹرول کا نظام ختم ہو چکا ہے ایک سرفراز مجسٹریٹ نے پورا پشاور کنٹرول کیا تھااب اے ڈی سی سینکڑوں کی تعداد مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے ۔