گرفتار ملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات

September 28, 2021

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے امجدنورایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق تھانہ شموزئی سوات پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ملزم نعمت اللہ کوگرفتار کرکے اس کے قبضے سے 4 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی تھی ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزم نے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اورفاضل عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی ۔