لندن میں شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ نہیں بنا: شہزاد اکبر

September 28, 2021


وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ احتساب شہزاد اکبر کہتے ہیں کہ شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ لندن میں بنایا ہی نہیں گیا۔

یہ بات وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ احتساب شہزاد اکبر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئی کہی۔

انہوں نے بتایا کہ مقدمہ سلیمان شہباز پر تھا، حکم بھی سلیمان سے متعلق تھا، برطانوی عدالت نے اکاؤنٹ بحالی کا آرڈر دیا۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ سلیمان سے متعلق عدالتی حکم آیا اور تاثر دیا گیا کہ شہباز شریف بری ہو گئے ہیں، حالانکہ برطانوی عدالت نے بریت کا کوئی فیصلہ نہیں دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں سے کہتا ہوں کہ وہ آرڈر خود پڑھ کر بتائیں کہ بریت کا حکم کہاں ہے؟

وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ احتساب شہزاد اکبر نے یہ بھی کہا کہ کہا گیا کہ این سی اے نے کچھ سوال کیئے تھے، ان کے جواب دیئے ہیں۔